رضوانہ پرتشد کا کیس،عدالت کاسول جج کی اہلیہ کوگرفتار کرنے کا حکم

رضوانہ پرتشد کا کیس،عدالت کاسول جج کی اہلیہ کوگرفتار کرنے کا حکم
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں نامزد ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ کی ضمانت خارج کر دی ہے ۔ سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ پر اپنے گھر کی ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا الزام ہے ، ملزمہ ملازمہ پر تشدد کے الزام میں مقدمہ میں نامزد ہیں، رضوانہ کو تشدد کی وجہ سے بہت زیادہ زخم آئے ، مقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں ، کیس کی اس اسٹیج پر عدالت پورے کیس کو نہیں دیکھ سکتی۔ فیصلے کے مطابق سکوپ بہت کم ہونے کی وجہ سے ضمانت خارج کی جاتی ہے ،عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کر سکتی ، عدالت نے پولیس کو شفاف اور میرٹ پر کیس کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔