پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار سنچری جڑ دی۔ بابر اعظم نےگال گلیڈی ایٹرز کےخلاف سنچری اسکور کی، بابر نے57گیندوں پر سنچری اسکور کی، بابر اعظم کی سنچری میں 5 چھکے اور 8 چوکےشامل ہیں ۔ بابر اعظم نے گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف104رنز کی اننگز کھیلی۔ کولمبو اسٹرائیکرز نےبابرکی اننگز کی بدولت گال گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ کولمبو اسٹرائیکرزنے 188 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر پورا کر لیا۔ خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کولمبو اسٹرایئکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، بابر اعظم لنکا پریمیئرلیگ کے رواں سیز میں اب تک لیڈنگ رن اسکوررہیں۔