کراچی گالف کلب میں 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کا انعقاد

کراچی گالف کلب میں 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کا انعقاد
کیپشن: کراچی گالف کلب میں 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کا انعقاد

ویب ڈیسک: ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کا کراچی گالف کلب میں انعقاد کیا گیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیمپئن شپ کے میچز 9 کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے۔ 1995 سے جاری یہ چیمپئن شپ قومی گالف سرکٹ میں نمایاں ایونٹ ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ ملک میں گالف کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو چیمپئن شپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ تقریب میں اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

Watch Live Public News