حکومت کاسرکاری ہسپتالوں کےشعبہ پتھالوجی کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

حکومت کاسرکاری ہسپتالوں کےشعبہ پتھالوجی کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
سورس: Google

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ پتھالوجی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں 75 روٹین کے اور 25 خصوصی ٹیسٹ پرائیوٹ لیب کے ذریعے کروائے جائیں گے ۔ میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال اور سر گنگارام ہسپتال کے شعبے پرائیوٹ ہوں گے۔  

اس کے علاوہ پی آئی سی ، شاہدرہ ہسپتال ، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، لیڈی ایچی سن ، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ  ، میاں منشی ہسپتال ، خواجہ خواجہ اور سید میٹھا ہسپتال شامل ہیں۔  

حکومت پتھالوجی کا شعبہ آوٹ سورس کرنے پر 2 ارب روپے خرچ کرئے گی ، حکومت نے 4 پرائیوٹ کمپنیوں کے اس حوالے سے پری کوالیفائیڈ بھی کر لیا ہے۔

Watch Live Public News