ویب ڈیسک: اسلام آباد کلب میں سنیئر پولیس افسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا اہم حکومتی شخصیات کا رشتہ دار نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے موبائل کمپنی کے بااثر ملازم کے خلاف مقدمہ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
متن کے مطابق جنسی ہراسگی کا واقعہ بروز اتوار اسلام آباد کلب کے فیملی ہال میں پیش آیا،ملزم کی جانب سے سینئر پولیس افسر کی 18 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا،واصف کریم نامی ملزم نے لڑکی کو دیکھ کر نازیبا اشارے اور کلمات کہے،ملزم راجہ مسعود نامی کلب ممبر کے ریفرنس سے اسلام آباد کلب آیا۔
متن کے مطابق لڑکی کی جانب سے ملزم کی شکایت فوری کلب سٹاف کو لگائی،ملزم کا نام اینٹی ہراسمنٹ واچ لسٹ میں بھی ڈالا جائے۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔