(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ کلمہ چوک، گلبرگ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس، جیل روڈ، لارنس روڈ، شادمان، ڈیورس روڈ کے اطراف بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ خرارت زیادہ سے زیادہ 31 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جبکہ ہوائیں گیارہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ، چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کے امکانات موجود ہے ۔