(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیر کاکڑ و دیگر کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف قرار دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم سے روکا جائے، مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے۔ پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کر سکتی۔
درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔