خشک خوبانی صرف ایک ہفتہ کھانے سے 5 حیرت انگیز فائدے

خشک خوبانی صرف ایک ہفتہ کھانے سے 5 حیرت انگیز فائدے
لاہور: (ویب ڈیسک) خشک خوبانی میں پروٹین، سوڈیم، آئرن، کیلشیم، فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی جیسے بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ ایک ہفتے تک روزانہ خوبانی کا استعمال آپ کی صحت کے بہت سے مسائل کو دور کرسکتا ہے۔ وزن کم کرنے میں مددگار خوبانی کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسے کھانے کے بعد آپ کو زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور آپ بار بار کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ ہڈیاں مضبوط ہوں گی خشک خوبانی کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ خون کی کمی میں خون کی کمی کے مسئلے میں خشک خوبانی کھائیں۔ اس کو کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی نہیں ہوگی۔ پیٹ کے مسائل میں خشک خوبانی کا استعمال قبض کے مسئلے میں آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ آنکھوں کے لیے خوبانی کا استعمال آنکھوں کی صحت کے لیے بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اس سے آنکھوں سے متعلق مسائل نہیں ہوں گے۔

Watch Live Public News