حاصل پور: نجی کالج میں بے شرمی کی انتہا، غیر اخلاقی ڈانس پارٹی

حاصل پور: نجی کالج میں بے شرمی کی انتہا، غیر اخلاقی ڈانس پارٹی
حاصل پور: نجی کالج میں اخلاقیات کی تمام حدیں پارکردی گئیں ۔نجی کالج میں غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔کالج انتظامیہ اور طلبا سمیت تمام عملہ غیر اخلاقی ڈانس پارٹی انجوائے کرتے رہے۔واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر والدین اور علاقہ معززین کا شدید ردعمل ۔علاقہ معززین نے اعلی حکام سےواقعہ کا نوٹس لیکر کالج کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی کالج کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالج انتظامیہ پرنسپل سمیت طلبا بھی غیر اخلاقی ڈانس پارٹی پر انجوائے کرتے رہے۔ڈانس پارٹی میں طلبا اور کالج انتظامیہ ڈانس پر نوٹ بھی اچھالتے رہے۔واقعہ کی فوٹیج وائرل ہونے ہر عوامی و سماجی حلقوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے طلبا میں منفی سرگرمیوں کا رحجان پھیلنے کا خدشہ ہے۔عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر کالج کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر کامران بشیر ڈوگر کی نے مذکورہ کالج کو سیل کر دیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔