اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میرٹ پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ یفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ اعظم نذیر تارڑ نے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت بھجوانے کی استدعا مستر د کردی۔ عدالت نے جج ویڈیو اسیکنڈل کیس سے متعلق درخواست کی پیروی نا کرنے کی استدعا منظور کرلی۔نواز شریف نے درخواست کی پیروی نا کرنے کی استدعا کی تھی ۔