24 گھںٹوں میں مزید 1346 نئے کورونا کیسز رپورٹ

24 گھںٹوں میں مزید 1346 نئے کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہلک کورونا وائرس ایک روز میں مزید 53 زندگیاں نگل گیا، 24 گھںٹوں میں مزید ایک ہزار 346 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈر آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس ایک روزمیں مزید53 زندگیاں نگل گیا، 24 گھںٹوں مِں مزید ایک ہزار346 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور ملک بھرمیں ایکٹوکیسزکی تعداد32 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں کورونا ایس وپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، شہر میں مجموعی طورپر 24 دکانوں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کو سیل کردیا گیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اب تک طبی عملے کے408 اہلکاروں کو ویکسین لگادی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔