سپریم کورٹ میں آئینی بینچ 14،15 نومبر کو اہم کیسز کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ 14،15 نومبر کو اہم کیسز کی سماعت کرے گا

(ویب ڈیسک )   سپریم کورٹ میں آئینی بینچ 14 نومبر کو 18 کیسز  جبکہ  15 نومبر کو 16 کیسز کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل سماعت کرے گا۔

  سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں  پاکستانیوں کے بیرون ملک بنک اکائونٹس پر ازخودنوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، ملک کا لوٹا گیا پیسہ دیگر ممالک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

دفاتر میں خواتین کو ہراساں کرنے،علی ظفر اور میشا شفیع حراسگی کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا،کنونشن سنٹر اسلام آباد کے نجی استعمال پر ازخودنوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  کنونشن سنٹر سوموٹو سابق جج قاضی فائز عیسی کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔

آئینی بینچ مین  گلگت بلتستان کی عدالتوں کے پاکستان میں دائرہ اختیار سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں ، توانائی منصوبوں سے متعلق خواجہ آصف کی مختلف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے  ہیں۔ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

Watch Live Public News