خبردار،سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لےسکتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر

خبردار،سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لےسکتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر
کیپشن: خبردار،سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لےسکتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس  کی سماعت کے دوران میں اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لے سکتی ہے، فرق صرف یہ ہے اب ازخود نوٹس آئینی بنچ میں چلے گا۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملہ پر شاید واجبات بعد میں ادا کر دیے گئے تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سو موٹو کیس میں سابق وزیر اعظم کو بھی نوٹس کیا گیا تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کنونشن سینٹر کو ادارے کی پالیسی کے مطابق چلائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ مجھے واجبات ادائیگی کی معلومات لے لینے دیں۔

بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ معلومات لیں ہمیں کچھ دیر میں بتادیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا.

وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے انسداد دہشت گردی کیس پر ازخود نوٹس کیس درخواست گزار کی استدعا پر نمٹا دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ اب بھی ازخود نوٹس لے سکتی ہے، فرق صرف یہ ہے اب ازخود نوٹس آئینی بنچ میں چلے گا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بینکنک آرڈیننس کے تحت اپیل کے معاملے پر کیس نمٹا دیا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سروس اسٹکچر سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی، الجہاد ٹرسٹ بنام وفاق کیس کو غیر مؤثر ہونے کے سبب نمٹادیا گیا۔

Watch Live Public News