ویب ڈیسک: سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سٹیج اداکارہ نے تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر انکی کردار کشی کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی شروع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ نرگس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نرگس کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی اے نے چھ یوٹیوبرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔ ایف آئی اے نے یوٹیوبرز کو پندرہ اکتوبر کو سائبر کرائم ونگ میں طلب کرلیا۔