9 مئی توڑ پھوڑ کیس:جرم ثابت نہ ہونے پرعدالت نے50ملزمان کو بری کردیا

 9 مئی توڑ پھوڑ کیس:جرم ثابت نہ ہونے پرعدالت نے50ملزمان کو بری کردیا
کیپشن: 9 مئی توڑ پھوڑ کیس:جرم ثابت نہ ہونے پرعدالت نے50ملزمان کو بری کردیا

ویب ڈیسک:پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت  نے 9 مئی کے ایف آئی آر نمبر 613 تھانہ فقیر آباد کے تمام 50 ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو سنیما گھر میں توڑ پھوڑ اور بکرا منڈی میں آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد 50   ملزمان کی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلاء محمد نے کی۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے 9 مئی کو تھانہ فقیر آباد کے حدود میں توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی سنیما اور بکرا منڈی کو آگ لگائی تھی۔

بعدازاں عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

Watch Live Public News