لاہور: (ویب ڈیسک) صبح خالی پیٹ آملے کا رس پینا صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس کے انسانی صحت کیلئے بہت سے فائدے ہیں۔ آملہ کے استعمال سے خون کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ آملہ میں موجود غذائی اجزا قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ آملہ ایک سپر فوڈ ہے۔ صبح خالی پیٹ آملہ کا رس پینا جسم کو بہت سے فوائد فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ طب میں آملہ کو دوا کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ آملہ کو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ میں وٹامن اے، بی کمپلیکس، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، کاربوہائیڈریٹ، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ صبح خالی پیٹ آملہ کا جوس پینا قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے، جسم کو کئی انفیکشنز سے دور رکھتا ہے اور وزن کم کرتا ہے۔ صبح خالی پیٹ آملہ کا رس پینا قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتآ ہے۔ درحقیقت مضبوط قوت مدافعت جسم کو کئی بیماریوں کا شکار ہونے سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے آملہ کا جوس پی سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا بڑھتا ہوا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو صبح خالی پیٹ آملہ کا رس ضرور پینا چاہیے۔