ٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے

ٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے
پبلک نیوز: ٹی 20 ورلڈکپ 2022 پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ایک بار پھر فروخت ہو گئے۔ ایونٹ کے ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہو گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرون کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کا شدت سے انتظار تھا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں یوں تو تقریبا 8 مہینے رہتے ہیں مگرآئی سی سی نے ورلڈکپ میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی۔ ٹکٹ کی فروخت شروع ہونے کی دیر تھی کہ بس پھر کیا تھا۔ پاک بھارت میچ کے فینز ٹکٹس پر ایسے ٹوٹے جیسے فری میں کوئی چیزبٹ رہی ہو۔ چند گھنٹے کے اندر میچ کی تمام ٹکٹیں بک گئیں۔ آئی سی سی کے مطابق جنہیں ٹکٹ نہیں ملی وہ ویٹنگ لسٹ جوائن کر لیں۔ شاید قسمت کی دیوی اُن کا ساتھ دے دے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔ جہاں ایک لاکھ کے قریب شائقین کے آنے کی جگہ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔