اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ دورہ روس کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر روس جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ 23 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا روس کا دورہ ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، تجارت، دفاع اور معیشت کے شعبے میں تعاون پر بات ہو گی۔ اس سے قبل 1999 میں نواز شریف نے بطور وزیراعظم روس کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کئی بار ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے۔