الیکشن سےقبل بلاول کی بینظیربھٹوکےمزار پر حاضری

ویب ڈسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024 سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارپر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھے دعائیں کرتے رہے اس کے علاوہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے 18 اکتوبر 2007 کے گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی “میں بھٹو ہوں” سے موسوم گمنام شہدا کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی بالو جا قبا  میں آمد ہوئی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے والد مرحوم حاکم علی زرداری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اپنی والدہ ماجدہ  کی قبر پر بھی حاضری دی۔ 

انہوں نے صدر آصف علی زرداری نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا  بھی کی۔ قبروں پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ 

 صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ حاجی علی حسن زرداری، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، ضامن زرداری  اور دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔

Watch Live Public News