الیکشن2024:افغانستان اور ایران کیساتھ سرحدی گزرگاہیں بند

الیکشن2024:افغانستان اور ایران کیساتھ سرحدی گزرگاہیں بند
کیپشن: الیکشن2024:افغانستان اور ایران کیساتھ سرحدی گزرگاہیں بند

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک روز کے لیے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لیے بند کردیں، 9 فروری 2024 کو معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

قبل ازیں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں، پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور ان کی ضمانت ملک کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق خیبر ضلع میں حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کی وجہ سے طورخم سرحدی گزرگاہ آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک بند رہےگی،پولنگ کےدوران طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت سمیت پیدل آمدورفت کے لئے بندہوگا،سرحدی گزرگاہ جمعرات کی  رات 12بجے سے ہرقسم آمدورفت کے لئے کھول دیا جائےگا۔