لاہور: (ویب ڈیسک) موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی۔ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکولز ، کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ پرائمری، مڈل اور ہائی تمام کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے روز طلبہ کی سکولز اور کالجز میں حاضری انتہائی کم رہی۔ شدید سردی، بارش اور دھند کی لہر کے باعث طلبہ کی اکثریت گھروں پر رہنے پر مجبور رہی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ بچوں والدین اور اساتذہ نے سکول دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔