اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو اب کوئی نوٹس نہیں ملے گا، سیدھی کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈیٹا موجود ہے۔ ٹیکس نہ دینے والے ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس دے دیں۔ ٹیکس پیئرز کی تعداد دو کروڑ ہونی چاہیے۔ عمران خان مسٹر کلین ہیں۔ عوام کے پیسے میں کرپشن نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس ملک کو ٹھیک کرنے آئے ہیں۔ جرمنی میں جوشخص ٹیکس نہیں دیتا وہ ووٹ نہیں کاسٹ کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ٹیکس نا دہندگان تک پہنچیں گے۔ ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں۔ ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیر نوٹس کارروائی کریں گے۔ یہ مجھے نہیں معلوم آج ہوں یا کل نہیں، اگراس عہدے پر رہا توسب کو انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس بھی دینا پڑے گا۔ ہم وہ لوگ نہیں جو پیسے کا خرد برد کرتے ہیں۔ میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا۔ لوگ ایک وقت میں کھانے کا 30 سے 40 ہزار دیتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے۔