رافیل نڈال کا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان

رافیل نڈال کا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان
رافیل نڈال نے سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ اسپین کے ٹینس اسٹاررافیل نڈال نے انجری کی وجہ سے آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ برسبین میں آخری میچ کےدوران مسل میں چھوٹا سا مسئلہ ہوا، میلبرن میں ایم آرآئی کروانے کےبعد مسل میں مائیکروٹیئرکی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پرانے انجری والی جگہ پر تکلیف کا سامنا نہیں ہے،ابھی 5 سیٹ کے بڑے لیول کے میچز میں کھیلنے کے لئے تیارنہیں ہوں۔ رافیل نڈال نے بتایا کہ اسپین میں اپنے ڈاکٹرسے علا ج کے لئےواپس جارہاہوں۔ خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 14 جنوری سے ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔