پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری پرائمری اسکول 13 جنوری تک بند رہیں گے۔مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق مڈل، پرائمری، ہائر سیکنڈری اسکول صبح ساڑھے 9 بجے کھل کر ساڑھے تین پر بند ہوں گے۔