مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق

مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق
لاہور ( پبلک نیوز) سیشن عدالت نے طالب علم بدفعلی کیس میں مفتی عزیز الرحمان کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی ، مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن ،وصی الرحمان نے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ،مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن ،وصی الرحمان عدالت میں پیش ہوئے ،پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا، پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان شامل ٹفتیش ہو چکے ہیں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل دیئے،مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی حالانکہ مقدمے سے کوٸی تعلق نہیں، پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے ،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

Watch Live Public News