بجلی کی پیداوار و ترسیل میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ

بجلی کی پیداوار و ترسیل میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل میں ریکارڈ اضافہ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 24 ہزار 284 میگاواٹ بجلی کی ترسیل، تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے جولائی 2018 میں 20 ہزار 811 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوئی۔ ملک میں بجلی کی پیداوارو ترسیل پر وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی۔ انھوں نے مزید لکھا کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔ تحریک انصاف حکومت سے قبل جولائی 2018 میں 20 ہزار 811 میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک سے سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے۔ تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود بجلی کی پیداوارکا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔