اسلام آباد ( پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس، عدالت نے 28 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض آصف زرداری کی ضمانت منظور کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ درخواستگزار عدالت میں موجود ہیں۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی قبل ازیں سابق صدر آصف علی نے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق عدالت میں پیشی کے لیے کمرہ عدالت کے باہر تک ایمبولینس لانے کی اجازت طلب کی۔ درخواست سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر کی گئی۔