پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 7 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 7 جولائی 2021
وفاقی حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری سنا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت کم ہوئی تو ڈیمانڈ بڑھے گی۔ گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی ختم ہٹا دیا گیا ہے اور چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بھی اب عائد نہیں ہو گا۔ ایک عہد تمام ہوا، بھارتی فلم انڈسٹری پر آدھی صدی سے زائد عرصہ تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ شیں باغ جنازے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہو گئے۔ بلوچستان کی گورنر شپ کے لیے ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، سابق سفیر آصف درانی اور سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی کے نام فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کے عسکریت پسند گروہوں سے بات چیت کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔