پی آئی اے کا طیارہ، لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا، 60 مسافر سوار تھے

پی آئی اے کا طیارہ، لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا، 60 مسافر سوار تھے
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے کا ٹیک آف کے دوران ٹائر پھٹ گیا تھا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس قابو میں رکھ کر اسے بحفاظت لینڈ کرا کے کئی قیمتی جانیں بچا لیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) حکام کی جانب سے جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کا یہ طیارہ گوادر سے کراچی آ رہا تھا کہ اچانک ٹیک آف کے دوران اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ طیارے میں خواتین، بچوں اور مردوں سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ جہاز کے پائلٹ نے طیارے کو کمال مہارت سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر بحفاظت اتار لیا۔ گوادر ایئر پورٹ کے حکام کی اطلاع پر کراچی کنٹرول ٹاور نے طیارے کے کپتان کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ طیارے کا ٹائر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ سی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 504 کیساتھ پیش آیا۔ طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد ائیرپورٹ سٹاف جب رن وے کا جائزہ لینے پہنچا تو ان کو ٹائر کے ٹکڑے ملے۔ ٹائر کے ٹکڑے ملنے کے بعد گرائونڈ سٹاف اور گوادر ائیرپورٹ کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں، انہوں فوری طور کراچی ہوائی اڈے کے حکام کو طیارے کیساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد سول ایوی ایشن حکام نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جہاز کو فضا سے زمین پر اتارنے کے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔