ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق ملک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج(منگل ) کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوران کاروبار ڈالر 202 روپے 75 پیسےکا ہوگیا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 205 روپےکا ہوگیا تھا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2.77 روپے اضافے سے 202.83 کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 3.50 روپے بڑھ کر 204روپے ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی یہ ریکارڈ بلند ترین قیمت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔