بلوچستان: مقامی عمائدین اور ایف سی (نارتھ) کے مابین جرگے کا انعقاد

بلوچستان: مقامی عمائدین اور ایف سی (نارتھ) کے مابین جرگے کا انعقاد

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور مقامی قبائلی عمائدین کے مابین ایک گرینڈ جرگے کا انقعاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جرگے میں کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل کی خصوصی شرکت کی۔ 

جرگے میں سول انتظامیہ، پولیس آفیسرز، مقامی عمائدین اور سبی و کوٹ منڈائی کے کسانوں اور زمینداروں نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین اور کسانوں نے پاک فوج اور ایف سی کا قیام امن میں کردار کوبھی سراہا۔ 

اس موقع پر کسانوں کا کہنا تھا کہ سبی اور کوٹ منڈائی میں پاک فوج اور ایف سی کی مدد سے ہماری ہزاروں ایکڑز زمین زیر کاشت آئی اور لوگوں کو ایک باعزت روزگار میسر آیا۔

 کور کمانڈر بلوچستان نے قیام امن میں قبائلی عمائدین اور مقامی افراد کے کردار کو سراہا۔ 

اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان اینیشیٹو منصوبے کے لوگوں پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے بلوچستان کے کسانوں کی بھی زندگیاں تبدیل ہونگی۔ بلوچستان میں کچی کنال منصوبے کو آفواج پاکستان کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ 

کور کمانڈر بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچی کنال منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ان علاقوں میں پانی کے مسلے حل ہونگے۔

کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار امن کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور امن کے قیام سے بلوچستان مزید خوشحال اور ترقی کرے گا۔

Watch Live Public News