آئی سی سی کا مئی کے مہینے کیلئے پلیئر آف دا منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی کا مئی کے مہینے کیلئے پلیئر آف دا منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : آئی سی سی نے مئی کے مہینے کے لیے پلیئر آف دا منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے  مئی کے مہینے کے لیے پلیئر آف دا منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا  گیا ہے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی پلیئر آف دا منتھ کے لیے نامزد ہیں ۔ شاہین کے ساتھ آئرلینڈ کےلورکن ٹکر اور ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی شامل ہیں ۔

تینوں کھلاڑیوں کی نامزدگیاں مئی کے مہینے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کی گئیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے مئی کے مہینے میں 10 وکٹیں لیں ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔