پی ایس ایل 6 کیوں ملتوی ہوا؟ فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تشکیل

پی ایس ایل 6 کیوں ملتوی ہوا؟ فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تشکیل
لاہور (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان کردیا گیا ٗوبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمدعباس پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل سیریز کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجوہات کا جائزہ لے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کے ملتوی ہونے اور کورونا وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے حوالے سے پی سی بی کی طرف سے ایک فیکٹ فائنڈنگ پینل قائم کر دیا گیا ہے۔ پینل پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے مقررہ بائیو سیکیور پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گا۔ ڈاکٹر سید فیصل محمود آغا خان یونیورسٹی میں شعبہ وبائی امراض میں بطورسیکشن ہیڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ڈاکٹر سلمہ محمد عباس شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں بطور کنسلٹنٹ برائے وبائی امراض اینڈ جنرل میڈیسن کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔یہ پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کرے گا۔ اس آزاد پینل کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ پاکستان سپر لیگ 6 کے لئے تیار کردہ کویڈ 19 ایس او پیز کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ لیں گے۔ کسی بھی خامی کی نشاندہی اور سفارشات پی سی بی کو پیش کی جائیں گی۔اس بات کی نشاندہی کی جائیگی کہ آخر پی ایس ایل سیزن سکس کے بائیو سیکیور ماحول کوویڈ فری کیوں نہ رہ سکا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔