رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقاتِ کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری

رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقاتِ کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Office's time table
سورس: web desk

ویب ڈیسک: حکومت بلوچستان نے رمضان المبارک کے لئے دفتری اوقاتِ کار تبدیل کردیے ہیں جس کو باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان میں دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے۔

 وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی سیونگ اکاؤنٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ پر کی جائے گی، اور یہ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

Watch Live Public News