ویب ڈیسک: بالی انڈسٹری کی معروف ایکٹرس جیکولین فرنینڈکے اپارئمنٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ممبئی کے علاقے باندرہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں گذشتہ رات بلڈنگ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق یہ عمارت 17 منزلہ تھی اور اس کی 14 ویں منزل میں آگ لگی جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس عمارت کی 15ویں منزل پر رہتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آگ کی اطلاعات ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور آگ بجھانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جب کہ آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔