ترکی کی فیمس ایکٹرس حانڈے ایرسل بھارت پہنچ گئیں

ترکی کی فیمس ایکٹرس حانڈے ایرسل بھارت پہنچ گئیں
کیپشن: Hande Ercel

ویب ڈیسک:ترکیہ کی نامور اداکارہ حانڈے ایرسل (Hande Ercel) نے بالی وڈ سٹار ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حانڈے ایرسل پہلی بار بھارت کا دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ اپنے چاہنے والوں کی غیر متوقع بڑی تعداد دیکھ حیران رہ گئیں،انہوں نے مشہور ڈرامے ’پیار لفظوں میں کہاں‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے، حانڈے ایرسل ایف آئی سی سی آئی فریمز 2024 کے لئے بھارت میں موجود ہیں۔

ترک اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے انڈیا آنے کا سوچ رہی تھیں اور بلآخر آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سوچا تھا یہاں میرے کچھ فینز ہوں گے لیکن اتنی بڑی تعداد کی توقع نہیں تھی۔

30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں بالی ووڈ کو کافی قریب سے دیکھتی ہوں اور یہاں کا کام بھی زبردست ہے، کچھ نام ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے اور وہ ہریتک روشن اور دپیکا پڈوکون ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں یہاں اپنے تمام چاہنے والوں سے ملنا چاہتی ہوں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کے لئے میرے دل میں خاص مقام ہے۔

Watch Live Public News