رابعہ ذاکر نے عمران خان، محمد بن سلمان کی مزید پینٹنگز بنا لیں

رابعہ ذاکر نے عمران خان، محمد بن سلمان کی مزید پینٹنگز بنا لیں

پبلک نیوز: پاک سعودیہ تعلقات میں نیا موڑ، دونوں ممالک میں پھر سے قربیتیں بڑھیں تو آرٹسٹ بھی میدان میں آگئے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے پورٹریٹ سے شہرت پانےوالی مصورہ رابعہ ذاکر پیچھے نہ رہ سکی۔

رابعہ ذاکر نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں کا نیا پورٹریٹ تیار کرلیا۔ پورٹریٹ میں ولی عہد محمد بن سلمان اور عمران خان کے چہروں پر خوشی کی جھلک نمایاں دکھائی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہاتھ ہلارہے ہیں۔

تصویر دونوں سربراہان کی جانب سے ایک دوسرے ممالک کےعوام کے لئے نیک تمناوں کا پیغام بھی دیتی ہیں۔ مصورہ رابعہ ذاکر یہ پینٹنگز سعودی شاہی خاندان تک پہنچائیں گی۔

رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمدبن سلمان امت مسلمہ کی شان ہیں۔ میں چاہتی ہوں، پاکستان اور سعودی کے تعلقات پوری دنیا کے لئے مثال بن جائیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر میں پورٹریٹ کا تحفہ پیش کیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے ولی عہد محمد بن سلمان اور عمران خان کی تین، تین تصاویر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے خطے میں معاشی اعتبار سے نئی امید جنم لے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔