کل بالائی پنجاب، بالائی کے پی، بالائی سندھ میں بارش کا امکان

کل بالائی پنجاب، بالائی کے پی، بالائی سندھ میں بارش کا امکان

پبلک نیوز: آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار، گجرات ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سندھ کے بیشتراضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔ کے پی کےمیں رات کے دوران چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، وزیر ستان اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔