عمران خان سے اختلاف کا حق ہے، شاہد آفریدی

عمران خان سے اختلاف کا حق ہے، شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تو پتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی۔ تاہم مجھے عمران خان کی پالیسیوں یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔ اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے، اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پراپنے خلاف مہم پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے۔ شہباز شریف کووزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی۔ مبارک باد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہوہمیں اسے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔عمران خان کو ایک لیڈر کے طورپردیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔ عمران خان کے بارے میں جوباتیں کیں وہ عام پاکستانی کی حیثیت سے کیں۔ https://twitter.com/dheetafridian__/status/1522649911715524608?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1522649911715524608%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F86332%2Fi-have-right-to-disagree-with-imran-policy-shahid-afridi%2F انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتا رہوں گا۔ اختلاف کو نفرت میں نہیں بدلنا چاہئیے۔اختلاف کو برداشت کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر اورشاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے بیان کوسوشل میڈیا پرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے گذشتہ دنوں عمران خان کے دورحکومت کی غلطیوں پربات کی تھی جس کے بعد سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کے حق میں ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔