اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی 2021میں مجھےان کی سازش کاپتہ چل گیا، غیرملکی سازش میں یہاں کےمیرجعفر،میرصادق مل گئے، ہاتھ باندھ کراورہمیں آئیسولیٹ کرکےحکومت ہٹائی گئی، حکومت ہٹا کرہم سے زیادہ کوئی اہل لوگ لائے جاتے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کیخلاف بھرپوراحتجاج پراوورسیزپاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،میں امریکہ سمیت کبھی کسی ملک کےخلاف نہیں رہا،ڈونلڈٹرمپ سےاچھےتعلقات تھے۔15سال میں نےدہشتگردی کیخلاف جنگ کی مخالفت کی،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سےزیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا،افغانستان میں فوج کشی کی مخالفت کی،امریکہ نےدھمکی دی اورپاکستان اس جنگ میں شامل ہوگیا،نائن الیون سےہماراکوئی لینادینانہیں تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا قبائلیوں کوکہاگیاکہ سوویت یونین کیخلاف جہادلڑیں، جب امریکاافغانستان میں بیٹھ گیاتوپھرکہاگیاکہ ان کیخلاف لڑنادہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کیساتھ تعلقات کاہمیں فائدہ ہے، روس سےہمیں 30فیصدکم قیمت پرتیل مل رہاتھا، ہندوستان امریکاکااتحادی ہےلیکن اس کےباوجودوہ روس سےسستاتیل منگواتاہے، ہماری خارجہ پالیسی عوام کیلئےہونی چاہیے، ہمیں کسی اورکیلئےاپنےملک کوقربان نہیں کرناچاہیے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ جولائی 2021میں مجھےان کی سازش کاپتہ چل گیا، غیرملکی سازش میں یہاں کےمیرجعفر،میرصادق مل گئے، ہاتھ باندھ کراورہمیں آئیسولیٹ کرکےحکومت ہٹائی گئی، حکومت ہٹا کرہم سے زیادہ کوئی اہل لوگ لائے جاتے۔ عمران خان نے کہا کہ باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، نیب میں ٹی ٹی کےکیسز ہیں، ن لیگ کےوزیرنےکہاتھاراناثنااللہ نے18قتل کیےہیں، کیا ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی؟ آپ نےملک کو تباہ کرناہےتوکرپٹ لوگوں کو عوام پربٹھا دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب حکومت ملی توملک دیوالیہ تھا،ہم نےملک کوبحرانوں سےنکالا، روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کےذریعےپیسہ آیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیاگیا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کےآنےسےہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہوالیکن اب کوئی مائیک پکڑنہیں پوچھتاکہ مہنگائی ہے، میرےدورمیں جب معمولی قیمت بڑھتی تھی تویہ مائیک پکڑکرپوچھتےتھےکہ کدھرہےنیاپاکستان۔ عمران خان نے کہا کہ 20تاریخ کےبعداسلام آبادمارچ کیلئےکال دوں گا، مدینہ میں ان پر آوازیں لگیں اور ہم پر توہین مذہب کا کیس کردیا، یہ کہیں بھی چلے جائیں ،دو نعرے لگیں گے غدار اور چور۔