کل سے پنجاب بھر کے تندور بند، ہڑتال کا اعلان

bakers strike
کیپشن: bakers strike
سورس: google

ویب ڈیسک :لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔

  نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔

یادرہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) کا نوٹیفکیشن واپس لے لیے جانے پر نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹادی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے روٹی اور 20 روپے نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے جس پروفاقی دارالحکومت میں نان 30 روپے اور روٹی کی 25 روپےکی پرانی قیمتیں بحال ہوگئی ہیں۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر درخواست نمٹادی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا تھا، عدالت نے پچیس اپریل کو ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔
 

 
 

Watch Live Public News