سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر اینکرز کا اظہار خیال 

سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر اینکرز کا اظہار خیال 
کیپشن: The anchors expressed their thoughts on the one year anniversary of the tragedy on May 9

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر اینکرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے شہداء اس ملک کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتیں کیونکہ ان کی ترقی میں شہداء کا لہو شامل ہوتا ہے۔ شہیدوں نے اپنا سب کچھ ملک کی خاطر قربان کیا ہوتا ہے۔ 9 مئی کو کچھ شر پسند عناصر نے نہ جانے کن لوگوں کے مزموم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنے ہی شہیدوں کی یادگاروں کو جلایا۔ 

اینکر پرسنز کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تنصیبات پر حملہ کر کے ہم نے کن لوگوں کو خوش کیا یہ کس قسم کا احتجاج تھا۔ گزشتہ سال 9 مئی کو جس طرح سے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ اس طرح کی شرپسندی میں ملوث تمام لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

شہداء نے اپنی جانیں اس سرزمین پاکستان پر قربان کی ہیں جو ہم پر ان کا احسان ہے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ تاریخ کے صفات سے مٹ جاتی ہیں۔ احتجاج کی آڑ میں جو ہماری ملکی سالمیت پر حملہ کرے گا وہ کسی صورت بھی قابل معافی نہیں ہے۔ 

اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے جوان جس حد تک ہمارے لیے قربانیاں دیتے ہیں ان میں ان کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوتا۔ 9 مئی کو ایک نام نہاد سیاسی ٹولے کی جانب سے شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کی تھی جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News