صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
سورس: ویب ڈیسک

کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد  سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں ان دنوں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سے ایک روز قبل بھی ملک میں سونا 1400 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی۔

Watch Live Public News