دنیا کی آبادی کی صورتحال 2024 پر سالانہ رپورٹ جاری

دنیا کی آبادی کی صورتحال 2024 پر سالانہ رپورٹ جاری
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: یو این ایف پی اے نے دنیا کی آبادی کی صورتحال 2024 پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کو زچگی کے دوران خواتین کی اموات روکنے میں مزید 122 سال لگ سکتے ہیں، رپورٹ کا موضوع جنسی اور تولیدی صحت اور حقق میں عدم مساوات کا خاتمہ ہے،  دنیا میں ہر روز 800 خواتین بچوں کی پیداٸش کے دوران فوت ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 50 فیصد سے زاٸد آبادی 19 سال سے کم ہے، پاکستان میں ہر 50 منٹ میں ایک خاتون حمل کی یچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر جاتی ہے، دیہی علاقوں میں خواتین کو بروقت صحت کی سہولیات کے کم امکانات ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں زچگی کے دوران اموات کی شرح صفر ہونے میں 122 سال لگیں گے، پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات پورا ہونے میں مزید 93 سال لگنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News