حکومت کا آئندہ مالی سال  یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان

حکومت کا آئندہ مالی سال  یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے کا امکان

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت  نےآئندہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج جاری رکھنےکا امکان  ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مال سال کے لیے تجاویز مانگ لیں ہیں، وزیراعظم پیکج کے لیےتجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق   یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون کو ختم ہوجائے گا،  موجودہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر ہے، آٹے کا10کلوتھیلا648 روپے ،  گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے  جبکہ   دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ہے۔