مذہبی جماعت کا دھرنا جاری؛ جی ٹی روڈ بحال

مذہبی جماعت کا دھرنا جاری؛ جی ٹی روڈ بحال

وزیرآباد : دو ہفتے کے بعد جی ٹی روڈ مکمل کھول دیا گیا.جڑواں شہر وں میں کام کرنے والے ملازمین کام پر جانے لگے. تاہم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین 10 ویں روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں

لانگ مارچ کے باعث حکومت نے جی ٹی روڈ بند کرنے کے احکامات دئیے گئےتھے. حکومت کی طرف سے پل کھولنے کے احکامات ملتے ہی کھودی گئی خندقیں بھر دی گئیں. خندقیں بھر کر چناب پل کے مقام پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی. تاہم وزیرآباد شہر میں انٹر نیٹ سروس تاحال بحال نہ کی جا سکی.

دوسری جانب جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ 14 روز بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے بحال ہو گیا. جہاں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو گئی. چناب ٹول پلازہ سے ایک پل کو ٹریفک کیلئے تاحال کھولا گیا ہے . لاہور سے راولپنڈی جانے والے چناب کے پل سے دو طرفہ ٹریفک گذاری جا رہی ہے . چناب ٹول پلازہ پر واقع راولپنڈی سے لاہور کے لیے پل تاحال بند ہے . انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوسرے پل کو کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے بند رکھا ہے.

دوسری جانب مذہبی جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرآباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا اب بھی جاری ہے کیونکہ حکومت نے مذاکرات کے بعد چالیس فیصد تک عمل کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔