گیس بحران: تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

گیس بحران: تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ممکنہ گیس بحران سے بچنے کے لیے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا جائے گا۔ نومبر کے لیے دو انٹرنیشنل فرمز نے عالمی مارکیٹ کے بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر کیلئے پی ایل این جی لمیٹڈ نے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر کے لیے دو عالمی فرمز نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے مائع گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔ یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔ تازہ ترین ٹینڈر میں پی ایل ایل کو Vitol اور قطر پٹرولیم کی جانب سے پیشکشیں موصول ہوئیں۔ Vitol نے نومبر میں ایک کارگو سپلائی کرنے کے لیے 29.8 ڈالر فی mmbtu پیشکش کی جبکہ قطر پٹرولیم نے 30.6 ڈالر کی آفر دی۔ حکومت نے قطر پٹرولیم کی آفرقبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق Vitol نے نومبر میں سپلائی دینے کی آفر کی تھی تاہم پاکستان کو دسمبر میں ایل این جی کی ضرورت ہو گی اس لیے Vitol کی پیشکش رد کردی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے 2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔