بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات جاری

بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات جاری
ننکانہ صاحب: سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں سکھ یاتریوں نے شیخوپورہ کے گوردوارہ سچا سودا میں آج اپنی مذہبی رسومات ادا کی ہیں ، پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے، مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سکھ یاتری آج خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچے ہیں۔بابا گورونانک کی جائے پیدائش کا درشن کرنے پر سکھ یاتری خوشی سے نہال ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ، گوردوارہ سچا سودا میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل اور ریسکیو 1122 کے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ، بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات 8 نومبر تک جاری رہیں گی اور سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔