فارم کی بحالی کیلئے بابراعظم کو رکی پونٹنگ کا مشورہ

فارم کی بحالی کیلئے بابراعظم کو رکی پونٹنگ کا مشورہ
کیپشن: فارم کی بحالی کیلئے بابراعظم کو رکی پونٹنگ کا مشورہ

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) آسٹریلیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہونےوالےسابق  کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کے فارم کو لے کر پریشان ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کومشورہ دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کوفارم میں واپس آنے کے لئے ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہئے۔ بابر اعظم کو فارم کی بحالی کے لئے ویرات کوہلی والا طریقہ  اپنانا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بابر کی موجودہ فارم ویرات کوہلی کی طرح ہی ہے۔ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے۔ تب ویرات کوہلی نے اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کے لئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔ ایسے ہی بابراعظم کو بھی کچھ عرصے کےلئے کرکٹ سے دوری اختیارکرنی چاہئے اور اس دوران بابر کو بجائے کرکٹ کے کچھ اور سوچنا چاہئے تاکہ وہ ری چارج  ہو کر کرکٹ میں واپس آئے۔ 

رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بابر جب اپنے فارم میں ہوتا ہے تو وہ ایک بہترین کھلاڑی ہےاور امید ہے کہ ہم بابر کو انکے کیریئر میں ایک بار پھر ویسا دیکھ سکیں گے۔ 

رکی پونٹنگ نے کہاکہ سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ بابر اعظم ریڈبال میں فارم میں کیسےواپس آئیں اور ٹیم میں آکر جگہ بنائے۔ انہیں ایک ایسا راستہ نکالنا  چاہئے کہ بابر اعظم فارم میں واپس آئے اور ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔