(ویب ڈیسک ) بھارت کے شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو دشکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی آؤٹ ہونے کے بعد اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
Virat was totally disappointed with the decision of Umpire Decision ????
— Virat Kohli Fan Club (@Trend_VKohli) October 26, 2024
- Can't see Virat like this! ???? pic.twitter.com/S31BA5TuVM
یادرہے کہ بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قبل ازیں بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔